• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جاری پانی سے متعلق شرح وقایہ کی عبارت

استفتاء

2۔اس مسئلہ سے متعلق شرح وقایہ کی عبارت یہ ہے:

(اذا کان الحوض صغیرا یدخل فيه الماء من جانب و یخرج من جانب آخر ۔یجوز الوضوءفی جمیع جوانبه و عليه الفتوی۔من غیر تفصیل بین ان یکون اربعا فی اربع او اقل فیجوز او اکثر فلا یجوز) کا کیا مطلب ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

2۔عبارتِ مذکورہ کا بھی یہی مطلب ہے کہ ایسا چھوٹا حوض جس کی ا یک جانب سے پانی داخل ہو کر دوسری جانب سے نکل رہا ہو تو ایسے حوض کی ہر جانب سے وضو کر سکتے ہیں اور اسی پر فتوی ہے ۔من غیر تفصیل ۔۔۔۔  عبارت کا مطلب یہ ہے کہ ایسے حوض میں اس بات کا فرق نہیں ہے کہ ۴ضرب۴ ہو یا اس سے کم ہے تو وضو جائز ہے اور اگر زیادہ ہو تو جائز نہیں ہے ۔بلکہ مذکورہ قسم کے حوض سے مفتی بہ قول کے مطابق ہر حال میں ہر طرف سے وضو کرنا جائز ہے ۔اور یہی عبارت مسئلہ نمبر ۱ کی دلیل بھی ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved