• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایک دعا کاترجمہ

استفتاء

اللهم يا حي يا قيوم يا الٰهنا والٰه كل شيء الٰها واحدا لا الٰه الا انت يا ذا الجلال والاكرام اللهم اني اسالك بأن لك الحمد لا اله الا انت الحنان المنان بديع السماوات والأرض يا ذا الجلال والاكرام يا حي يا قيوم اللهم اني اسألك بأنك انت الله الذي لا اله الا انت الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد والهكم اله واحد لا اله الا هو الرحمن الرحيم لا اله الاهو الحي القيوم اللهم اني اسالك بانك احد صمد لم يتخذ صاحبة ولا ولدا اللهم لك الحمد لا اله الا انت يا منان يا بديع السماوات والأرض يا ذا الجلال والاكرام لا اله الا هو له الاسمآءالحسنىٰ يا ظاهر يا قيوم احرزت نفسي بالحي الذي لا يموت والجأت ظهري للحي القيوم لا اله الا انت نعم القادر لا اله الا انت سبحانك اني كنت من الظالمين وافوض امري الى الله ان الله بصير بالعباد ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم استجب دعواتي كلهاياالله باسمك الاعظم يارحمن يارحيم.

اس دعا کاترجمہ چاہیئے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ترجمہ:اے اللہ اے وہ ذات جو ہمیشہ سے زندہ ہے ،اور ہمیشہ رہنے والی ہے ،اے ہمارے معبود ،اور ہر چیز کے معبود،جو اکیلا تن تنہا معبود ہے  ،آپ کےسوا کوئی معبود نہیں، اے عظمت اور کرم والی ذات ،اے اللہ میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس طور پر کہ تمام تعریفیں آپ کے لیے ہیں ،آپ کے سوا کوئی معبود نہیں،آپ مہربان ہیں ،بہت احسان کرنےوالے ہیں، آپ آسمانوں اورزمین کوبغیرنمونےکے پیداکرنےوالے  ہیں ،اے عظمت اور کرم والی ذات  ،اے وہ ذات جو ہمیشہ سے زندہ ہے ،اور ہمیشہ رہنے والی ہے ،اے اللہ میں آپ سے سوال کرتا ہوں  اس طور پر کہ آپ وہ ذات ہیں جس کےسواکوئی معبود نہیں ،آپ ہر لحاظ سے ایک ہیں ،بے نیاز ہیں، نہ اس کی کوئی اولاد ہے  ،اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے ،اور اس کے جوڑ کا کوئی بھی نہیں ہے ،تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے ،اس کے سوا کوئی خدا نہیں، جو سب پر مہربان ،بہت مہربان ہے،اس کے سوا کوئی معبود نہیں ،جو ہمیشہ زندہ ہے ،اور ہمیشہ رہنے والاہے،اے اللہ میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس طور پر کہ آپ  ہر لحاظ سے ایک ہیں ،اور آپ بےنیاز ہیں ،نہ آپ کی بیوی ہے، اور نہ آپ کی اولاد ہے ،اے اللہ تمام تعریفیں آپ کے لیے ہیں ،آپ کےسواکوئی معبود نہیں، اے بےحداحسان کرنےوالے،اے آسمانوں اور زمین کو بغیر نمونے کے پیدا کرنے والے، اے عظمت اور کرم والے، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ،تمام اچھے نام آپ ہی کے لئے ہیں ،اے آشکارا ذات، اے ہمیشہ رہنے والے،  میں نے اپنے آپ کو محفوظ کیا اس ہمیشہ زندہ رہنے والی ذات کے ساتھ  جسے موت نہ آئے گی ،اور میں نے اپنی پیٹھ (اپنےآپ)کو سپرد کیا اس ذات کے  جو ہمیشہ سے زندہ ہے ،اور ہمیشہ رہنے والی ہے ،آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ،آپ بہترین قدرت والے ہیں ،آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ،آپ ہرعیب سے پاک ہیں ،بے شک میں قصوروار ہوں ،اور میں اپنے معاملے کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ،بے شک اللہ تعالی بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے،گناہ سے بچنے کی طاقت نہیں مگر اللہ کی حفاظت سے اور اللہ کی عبادت کرنے کی قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سےجوبڑاعالی مقام،صاحب عظمت ہے،اے اللہ میری تمام دعاؤں کوقبول فرمااپنے اسم اعظم کے وسیلے سے،اےمہربان ،اےبہت رحم کرنےوالے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved