• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

:۱۔دوران وضووغسل مستعمل پانی کے قطرے پاک پانی میں گرنے کاحکم ۲۔عورت کاانگوٹھے اورشہادت کی انگلی میں انگوٹھی پہنناجائز ہے ۳۔عورت کے لیے ایک پورے کےبقدر بالوں کے نوک کاٹنے کی گنجائش ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

چندمسائل کے جوابات مطلوب ہیں:

1۔وضو یا غسل کے دوران مستعمل پانی کے چند قطرے پاک پانی میں گرجائیں تو کیا اس پاک پانی سے وضو اورغسل درست ہے؟

2۔عورت کے لیے دائیں اوربائیں ہاتھ کے انگوٹھے اورشہادت کی انگلی میں انگوٹھی پہنناجائز ہےیانہیں؟

3۔کیاعورت کے لیے بال بڑھانے کی نیت سے بالوں کی نیچے سے نوکیں(سرے)کاٹنا جائز ہے؟

4۔اگر بالوں کے سرے دومنہ کے ہوجائیں تو ہر ایسے بال کے الگ الگ سرے(نوک)کاٹنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔درست ہے۔

2۔جائز ہے۔

3۔پورے یا آدھے پورے کے برابرکاٹنے کی گنجائش ہے۔

4۔جائز ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved