- فتوی نمبر: 3-256
- تاریخ: 15 جون 2010
استفتاء
عام طور پر نمازی حضرات ایسا کرتے ہیں کہ مثلاً اگر نماز میں دس بیس منٹ باقی ہیں تو مسجد میں داخل ہو کر کوئی کپڑا وغیرہ پہلی صف میں رکھ کر تسلی سے استنجاء ، وضو کر کے صف میں آتے ہیں اس طرح جو بھائی گھر سے وضو کرکے آتےہیں ان کو پہلی صف میں جگہ نہیں ملتی تو کیا گھر سے وضو کر کے آنے والے احباب صفوں میں رکھے ہوئے کپڑوں وغیرہ کو ایک طرف کر کے بیٹھ سکتے ہیں اور کیا مذکورہ بالا احباب کا یہ فعل "کہ پہلی صف میں کپڑا وغیرہ رکھ دینا” جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
وضو اور استنجا سے پہلے آکر کپڑا رکھ کر جگہ خاص کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved