• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بھولے سے بغیر وضو کے نماز پڑھ لی

  • فتوی نمبر: 4-269
  • تاریخ: 25 دسمبر 2011

استفتاء

کوئی آدمی بھولے سے بغیر وضو نماز پڑھے اور بعد میں وقت کے اندر یا وقت گذرنے کے بعد یاد آجائے تو اب اس کی ذمہ میں قضا کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر ضروری ہے تو پھر کس طرح قضا کرے گا؟ وقت کی نماز سے پہلے یا بعد میں ؟ اس طرح اگر  کسی کے نفل نماز بھول سے بغیر وضو کے پڑھا تو اب اس کی قضا کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ یاد آجائے تو ایسی نماز کو دوبارہ پڑھنا ضروری ہے، خواہ وقت کے اندر یاد آجائے یا وقت گذرنے کے بعد یاد آئے۔ اگر وقت میں یاد آجائے تو اسی وقت میں پڑھے تاکہ نماز قضا نہ ہو۔ اور اگر وقت گذرنے کے بعد یاد آئے اور دوسری نماز کے قضا ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو پہلے یہ نماز پڑھے۔

2۔ نفل نماز کو پڑھنا ضروری نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved