- فتوی نمبر: 17-390
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا ہر جمعۃ المبارک کو والدین کی قبروں کی زیارت کرنا یا خاص طور پر اس دن قبرستان جانا شرعی اعتبار سے درست ہے کہ نہیں؟
برائے مہربانی رہنمائی کر دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جمعۃ المبارک کو والدین کی قبروں کی زیارت کرنا مستحب ہے۔نیز جمعہ کےدن قبرستان جانا مستحب ہے۔
مشکوٰۃ شریف صفحہ نمبر 154 (ادارۃ الحرم لاہور)
عن محمد بن النعمان يرفع الحديث الى النبي ﷺ قال :من زار قبر ابويه او احدهما في كل جمعة غفر له وكتب برا
ترجمہ: جوشخص ہر جمعہ کو اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کی قبرکی زیارت کرے، اُس کی مغفرت کردی جائے گی اور اُسے والدین کا فرماں بردار لکھا جائے گا ۔
في الشامية: 3/177
اي لا بأس بها بل تندب كما في البحر عن المجتبى فكان ينبغي التصريح به للامربها في الحديث المذكور كما في الامداد وتزار في كل اسبوع كما في مختارات النوازل
قال في شرح الباب المناسك الا ان الافضل يوم الجمعة والسبت والاثنين والخميس فقد قال محمد بن واسع الموتى يعلمون بزوارهم يوم الجمعة ويوما قبله ويوما بعده فتحصل ان يوم الجمعةافضل اھ
© Copyright 2024, All Rights Reserved