• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جوتے پہنے ہوئے نماز جنازہ پڑھنے کاحکم

  • فتوی نمبر: 17-220
  • تاریخ: 17 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1)یہ سوال پوچھنا تھا کہ نماز جنازہ جوتا پہن کر پڑھ سکتے ہیں؟ جیسے گلی میں جنازہ ادا کیا جا رہا ہو یا جوتے اتارکر جوتے پر کھڑے ہو کر ادا کر سکتے ہیں؟  دلیل کے ساتھ بیان فرما دیں ۔

2)اور یہ بھی بتا دیں کہ نماز جنازہ ادا کرنے کے فورا بعد میت پر دعا کرنا کیسا ہے ؟ حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1)اگر جوتے بھی پاک ہوں اور جگہ بھی پاک ہو ں تو جوتے پہن کر نماز جنازہ پڑھ سکتے  ہیں۔ اگر جوتے پاک ہوں  اور جگہ ناپاک ہو تو  جوتے پہن کر نماز جنازہ پڑھنا درست نہیں البتہ جوتے اتارکر جوتے پر کھڑے ہو کر نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں اور اگر جوتے بھی ناپاک ہو ں تو نہ جوتے پہن کر نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں اور نہ جوتوں پر  کھڑے ہو کر پڑ ھ سکتے ہیں۔

فی البحر179/2

لو قام علی النجاسة وفی رجليه نعلان لم یجز ولو افترش نعليه وقام عليهما جازت وبهذا یعلم ما یفعل فی زماننا من القیام علی النعلین فی صلاۃ الجنازۃ لکن لابد من طهارة النعلین۔

وفی الھندیۃ32/1

ولو قام علی النجاسة وفی رجليه نعلان او جوربان لم یجز صلوته کذا فی محیط السرخسی ولو خلع نعليه وقام عليهما جاز سواء کان مایلی الارض منه نجسا او طاهرا اذا کان مایلی القدم طاهرا

2) نماز جنازہ کے بعد دعا مانگنا کسی حدیث سے ثابت نہیں اور چونکہ نماز جنازہ خود دعا ہے۔اس لیے نماز جنازہ کے بعد دعا مانگنا  درست نہیں ۔

في البزازية علي هامش الهنديه 1/335

لا يقوم بالدعاء بعد صلاة الجنائز لانه دعامرة لان اكثرها دعاء

مرقاة المفاتيح 4/149

ولا يدعو للميت بعد صلاة الجنازة لانه يشبه الزيادة في صلاة االجنازة

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved