• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(1)مسجد میں مجبوری کےتحت نماز جنازہ پڑھنے کی گنجائش ہےورنہ منع ہے(2)کرسی پرنماز پڑھنےکی شرائط

  • فتوی نمبر: 17-168
  • تاریخ: 17 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

  1. نماز جنازہ سڑک پر کیوں پڑھائی جاتی ہے؟ جبکہ مسجد میں جگہ بھی ہوتی ہے بارش ہوتو تب بھی لوگ باہر سڑک پر ہی نماز جنازہ پڑھاتے ہیں، اس بارے میں وضاحت چاہیے
  2. ایک آدمی سارا دن کام کھڑے ہوکر کرتا ہے جب نماز کا وقت ہوتا ہے تو بھاگا ہوا نماز کی طرف جاتا ہے اور جاکر نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھتا ہے ۔کیا یہ طریقہ مناسب اور جائز ہے؟ وضاحت فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

  1. مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا منع ہے ،اس لیے عموماً متبادل جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر نماز جنازہ پڑھائی جاتی ہے اگر عذرہو تو مسجد میں بھی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں، لہذا اگر بارش ہو تو مسجد میں بھی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں۔

2. کرسی پر نماز پڑھنے کی شرائط اور طریقہ کار سے متعلق اپنا ایک مطبوعہ فتوی آپ  کو بھیج رہے ہیں اس کو دیکھ لیں پھر بھی کوئی سوال پوچھنا ہو تو دوبارہ پوچھ لیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved