- تاریخ: 13 اپریل 2005
استفتاء
بعض اوقات جماعت کے بچے ایک دوسرے کی شکایت وجہ یا بلا وجہ کرتے رہتے ہیں ۔کیا یہ بات چغلی کھانے کے زمرے میں آتی ہے ؟ اس سے استاد کو بعض اوقات کسی بچے کی خامی وغیرہ کا پتہ چلتا ہے تو اس کی اصلاح کرنے کا موقع وغیرہ بھی مل جاتا ہے ۔بحیثیت ایک استاد بچوں کو کن شرائط کے تحت شکایت کرنے یا نہ کرنے کی اجازت دی جائے ۔کہ شر کی بجائے خیر والا نتیجہ بر آمد ہوا کرے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بلا وجہ شکایت کرنا تو درست نہیں ۔البتہ واقعی غلطی کی شکایت استاد کو کرنا چغلی کے زمرے میں نہیں آتا ۔ لیکن بچوں کو ترغیب وغیرہ کے ذریعے اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کی شکایت کرنے سے گریز کریں ۔نیز استاد بھی معمولی باتوں کی طرف زیادہ توجہ نہ دے ۔تا کہ بچوں کی عادات صحیح رہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved