• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قبر پر ٹہنی لگانا

استفتاء

1۔ قبر پر  مٹی برابر کرنے کے بعدکوئی سبز پودا لگایا جاتا ہے ۔ کیا قرآن و حدیث یا شریعت میں اس کا کوئی ثبوت ہے؟ اثبات والے حضرات دلیل میں آقا علیہ الصلاة  والسلام کے فعلی حدیث ( جس میں آپ نے  کھجور کی ٹہنی گاڑھی تھی ) پیش کرتے ہیں۔ نیز ایک صحابی حضرت بریرہ رضی اللہ عنہ نے ٹہنی لگانے کی وصیت بھی کی تھی۔دلائل کے ساتھ مزین جواب مرحمت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ رسول اللہ ﷺ نے قبر پر ٹہنی لگائی تو اس وجہ سے کہ آپ کو معلوم ہوا کہ اس قبر والے کو عذاب ہو رہا تھا اور آپ نے ٹہنی تخفیف عذاب کے لیے لگائی تھی، حضرت بریرہ رضی اللہ عنہ نے وصیت کی تو اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے آپ کو گنہگار سمجھا۔ یہ دو باتیں کہیں ہوں تو ٹہنی یا پودا لگانے کی گنجائش ہے ورنہ نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved