- فتوی نمبر: 17-346
- تاریخ: 18 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری والدہ نے مجھے 2 مرتبہ تین تین لاکھ روپے برائے شرکت نفع ونقصان کے دئیے۔کل رقم 6 لاکھ روپے ہوئی، چند سال اس رقم کا نفع میں والدہ کو حساب کے مطابق دیتا رہا ،پھر مجھے کاروبار میں نقصان ہوا اور قرض کی ادائیگی کی وجہ سے یہ رقم ضائع ہوگئی، جس کا تذکرہ میں نے والدہ سے کیااور ان کو مطلع کردیا کہ آج کے بعد میں آپ کو چھ لاکھ کا نفع نہیں دے سکتا ہوں،اور آج سے آپ کو ایک بیٹے کی حیثیت سے ماہانہ کچھ رقم دوں گا اور اس کے بعد میں نے والدہ سے مطالبہ کیا کہ یہ تمام رقم مجھے معاف کر دیں، میری والدہ جو کہ اس وقت تقریبا 85برس کی ہیں اور ان کی ذہنی حالت درست ہے، صرف زیادہ عمر کی وجہ سے کچھ بھول جاتی ہیں تو انہوں نے مجھے معاف کر دیا اور یہ بات ایک مرتبہ میری بیوی کے سوال کرنے پر بھی والدہ نے فرمایا کہ میں نے معین کو تمام رقم معاف کر دی ہے،مگر کسی کسی وقت وہ پھر رقم کا مطالبہ کرتی ہیں، کبھی معاف کر دیتی ہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟کیا معاف ہوگئے؟
دوسرا میرے کاروبار میں نقصان کی وجوہات یہ ہیں:
1.میں نے اپنی وراثتی دوکان پر وہ قرض ادا کیا جو کہ میرے بڑے دو بھائیوں نے لیا تھا، میں وہ قرض لینے والا نہیں تھا، مگر دکان پر میرے آنے سے بازار کے دکانداروں کو ادا کرنا پڑا ،کیونکہ بڑے بھائیوں نے قرض کی ادائیگی سے انکار کردیا تھا۔
2.میں نے خود شیخوپورہ میں ایک شخص محسن صاحب کی دکان پر کاروبار کیا ،اس دوکان پر تمام مال میری رقم کا تھا،اور محسن میرے ملازم تھے، مگر کاروبار میں نفع کم تھا اور میری دکان ،ملازم، میرے گھر کے کرایہ اور گھر کے اخراجات نفع سے دوگنا تھے یعنی نفع 35000 اور اخراجات 70000 ہزار تھے۔
چھ ماہ کے بعد معلوم ہوا کہ میرا ملازم چور ہےجس کا اس نے خود اقرار کیا پھر اس کو تقریبا ایک سال کے بعد میں نے ملازمت سے فارغ کردیا اور خود کاروبار کو چلانے کی کوشش کی مگر دوسرے شہر کی وجہ سے میں وہاں کاروبار نہ چلا سکا جو کہ میں نے محسن کی وجہ سے شروع کیا تھا اور لاہور اردو بازار کے جن دو افراد کی گارنٹی کی وجہ سے یہ کاروبار شروع کیا تھا ان کو مطلع کرتا رہا مگر وہ میری مدد کو نہ آئے اور یہ کہہ کر بری ہو گئے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکور صورت میں چونکہ والدہ نے وہ رقم معاوف کردی ہے اس لیے اب سائل کےذمے اس رقم کی ادائیگی لازم نہی
© Copyright 2024, All Rights Reserved