• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کپاس والے کے پاس اکائیوں کی شکل میں لوگوں کے چھوڑے ہوئے پیسے مالکان تک پہنچانا ضروری ہے

  • فتوی نمبر: 17-53
  • تاریخ: 18 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرےپاس  بہت سارے لوگوں کے پیسے بچے ہوئے ہیں کہ وہ میرے پاس کپاس لے کر آئے اکائیوں میں بچے ہوئے پیسے وہ نہیں لے کر جاتے کہ آخری کپاس پر لے جائیں گے لیکن بعض دفعہ وہ واپس نہیں آتے ،پیسے ہمارے پاس جمع رہتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ ان پیسوں کو کیا صدقہ کردیں یا ان کو جمع رکھیں کہ جب کبھی وہ آئیں تو ان کو دے دیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر ان سے رابطہ ممکن ہو تو ان تک پہنچائیں ورنہ اپنے پاس محفوظ رکھیں اور جب کبھی آئیں تو ان کو دے دیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved