- فتوی نمبر: 4-298
- تاریخ: 13 دسمبر 2011
استفتاء
مکہ کے اندر ایک گروپ ہے ان کے علماء کا خیال ہے کہ تیسرے دن کی کنکریاں مغرب کے بعد بھی ماری جاسکتی ہیں، اور طواف زیارت اور وداع کر کے واپس اپنی رہائش پر جاسکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
تیسرے دن کی کنکریاں مغرب کے بعد بھی ماری جاسکتی ہیں البتہ بلا عذر اتنی تاخیر مکروہ ہے۔ طواف زیارت اور طواف وداع کر کے اپنی رہائش پر جاسکتے ہیں لیکن چونکہ منیٰ کا قیام سنت ہے اس لیے بلاعذر ایسا کرنا مکروہ ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved