- فتوی نمبر: 1-86
- تاریخ: 02 جولائی 2006
استفتاء
عقیقہ کا جانور کیا کسی غریب کو زندہ حالت میں بغیر ذبح کئے دے سکتے ہیں ؟ نیز یہ کہ عقیقہ جبکہ ماں باپ دونوں مالدار ہیں بلا تخصیص کوئی بھی اپنی اولاد کی طرف سے دے سکتا ہے کہ نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عقیقہ میں جانور کو ذبح کرنا متعین ہے زندہ جانور کسی غریب کو دینے سے عقیقہ درست نہیں ہو گا ۔ والد کے صاحب حیثیت ہوتے ہوئے عقیقہ کرنا والد کی ذمہ داری ہے البتہ اگر اس کے باوجود والدہ عقیقہ کرے تو یہ بھی درست ہے ۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved