استفتاء
جنبی آدمی کا جانور ذبح کرنا کیسا ہے؟جبکہ وہاں کوئی اور آدمی نہیں تھا جو جانور کو ذبح کرے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جنبی آدمی کا جانور ذبح کرنا درست ہے ۔ خواہ وہاں دوسرا آدمی موجود ہو یا نہ ہو۔
وشرط كون الذابح مسلماً.(شامی:ص495ج9)فقط واللہ تعالیٰ اعلم