- فتوی نمبر: 2-152
- تاریخ: 15 نومبر 2008
استفتاء
قربانی کے لیے زینتھ کمپنی کا شرائط نامہ ساتھ لف ہے ۔آیا مذکورہ کمپنی کے ذریعہ قربانی کروائی جاسکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ شرائط نامہ کے مطابق اس کمپنی سے قربانی کروانا جائز ہے ۔لیکن بہتر یہ ہے کہ آدمی قربانی خود کرے۔ اپنے ہاتھ سے چھری پھیرنا،ذبح کرنا او رقربانی کی دعا پڑھنا یہ مستحب عمل ہیں۔ نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین ایسا ہی کرتے رہے۔ پھر جہاں قربانی ہوتی ہے فقیر لوگ پہنچ جاتے ہیں اور ان کو بھی گوشت مل جاتاہے ورنہ سائلین محروم رہیں گے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved