- فتوی نمبر: 2-397
- تاریخ: 15 اکتوبر 2009
استفتاء
حج پر گئے تو وہاں کئی جماعت کے لوگوں نے کہا کہ یہاں کی مرغی کھانا صحیح نہیں یہ حلال نہیں ہے؟ کیونکہ یہ لوگ بسم اللہ نہیں پڑھتے اور مرغی مشین کے ذریعے کاٹ دی جاتی ہے ۔وہ ذبح نہیں کرتے۔
اب اس طرح کسی نے دیکھا تو نہیں ہے لیکن سنی سنائی سب ایک دوسرے کو منع کرتے ہیں ۔ کیا بغیر تحقیق کیے کھانا صحیح ہے؟ اگر وہ واقعی مشین سے مرغی کاٹ دیتے ہوں جیسے کہ مرغی کو ڈالتے ہیں مشین میں اور مرغیاں کٹ کٹ کر نکلتی جاتی ہیں۔ کیا اس طرح کھانا صحیح ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ ٹھیک ہے کہ وہاں سستی بھنی ہوئی امپورٹڈ ہوتی ہے اور مشینوں سے ذبح ہوتی ہے ۔ اس لئے احتیاط بہتر ہے۔ زندہ مرغی لے کر یا تو ذبح کروالیں یا خود ذبح کرلیں۔ کچھ مسلمانوں نے مختلف ملکوں کے مذبح خانوں کا دورہ کیا اور وہاں ذبح کرنے کی صورت حال لکھی ہے اس کو مولانا تقی عثمانی مدظلہ نے اپنی ایک کتاب میں تفصیل سے ذکر کیا ہے اس لئے سنی سنائی بات نہیں ہے۔
البتہ وہ مرغی جو خود سعودیہ میں ذبح اور پیک ہو تی ہے اس کی تفصیل ہمارے سامنے نہیں آئی کہ وہ مشین سے ذبح کرتے ہیں یا ہاتھ سے کرتےہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved