- فتوی نمبر: 4-314
- تاریخ: 25 دسمبر 2011
استفتاء
****کے پاس اپنی دکان ہے، فریج ہے ، موٹر سائیکل ہے، یعنی ضرورت کی چیزیں ہیں، لیکن وہ خراد کا کام کرتا ہے اور جتنی آمدنی ہوتی ہے وہ گھر والوں پر روز کے روز پوری ہو جاتی ہے۔ گرمیوں میں سیزن ہوتا ہے لیکن اتنی زیادہ بچت نہیں ہوتی ، جو ہوتی ہے وہ بھی ایک دو ماہ میں ختم ہوجاتی ہے۔ کیا اس پر قربانی واجب ہے؟**** کے پاس زیور نہیں ہے۔ اور گرمیوں میں جب سیزن ہوتا ہے پانچ ، سات ہزار بچت ہوتی ہے، جو اگلے تین چار ماہ میں گھریلو اخراجات میں پورے ہوجاتے ہیں۔ اور اس سال اس کے پاس 24 ،25 ہزار روپے تھے جو اس نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے رکھے تھے۔
یعنی اس سال عیدالاضحی کے موقعہ پر اس کے پاس ضرورت کی اشیاء کے علاوہ 25 ہزار روپے تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں زید پر قربانی واجب نہیں، کیونکہ اس کے پاس قربانی کے دنوں میں ضروریات سے زائد اتنا مال نہیں جو ساڑھے باون تولہ چاندی کےبرابر ہو۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved