- فتوی نمبر: 18-301
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایک خاتون سیفی علی خان نے ٹیلی ویژن مندرجہ ذیل الفاظ کہے:
’’اکثر لوگ کہتے ہیں کہ انصاف نہیں ملتا تومیرا کہنا ہے کہ قیامت تک ملے گا بھی نہیں وجہ ہے اس کی بہت بڑی وجہ ہے کیونکہ ناانصافی اورہماری جوڈیشلی کابیڑاغرق اس دن ہوگیا تھا جس دن فاطمہ زہراؓ انصاف لینے کےلیے دربار گئیں اوران کو انصاف نہیں ملااورنعوذ باللہ ان کو جھٹلایا گیا ان کی گواہی کو تویہ جوڈیشلی تواسی دن بیڑا غرق ہوگئی تھی ‘‘
1۔سیفی علی خان نے کسی کا نام نہیں لیا اس کے باوجود اس کا مندرجہ بالا بیان کیا سیدنا صدیق اکبرودیگرخلفاء راشدین ؓکی توہین کےزمرے میں آتا ہے؟
2۔مذکورہ بالاساری صورتحال میں سیفی علی خان حق پرہے یا اس کےخلاف احتجاج کرنے والے علماء حق پرہیں؟
3۔باغ فدک کی مختصراحقیقت کیا ہے ؟کیا وہاں واقعتا سیدہ فاطمہ الزہراؓ سیدنا صدیق اکبرؓ سے تاحیات ناراض ہوگئیں تھیں؟
4۔کیا سیدہ فاطمۃ الزہراؓاپنا حق ماننگے خود دربار خلافت گئیں تھیں یاانہوں نے کسی کوبھیجا تھا؟
5۔کیامقدمہ فدک میں سیدنا صدیق اکبرؓ کےجواب سےسیدہ فاطمۃ الزہرا سیدنا صدیق سے تاحیات ناراض ہوگئیں تھیں؟
6۔کیامسئلہ فدک میں سیدہ فاطمۃ ؓ کے گھر کو جلایا گیاتھا؟دروازے کو دھکا دے کرانہیں دروازے کےنیچے دے کر اوپر سے گھوڑے دوڑائے گئے تھےاوراس نتیجے میں سیدنا محسن وسیدہ فاطمۃ الزہراؓکی شہادت واقع ہوگئی تھی یایہ من گھڑت روایت ہے؟
7-تین جمادی الثانی 1441ھ کوایک معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے اپنے فیس بک پیج پرجاری ویڈیوپر’’سید نا فاطمۃ الزہرا کی شہادت‘‘عنوان قائم کیا ہے ۔کیا سیدہ فاطمۃؓکی شہادت ہوئی تھی یا طبعی وصال ہواتھا؟
8۔باغ فدک کےمتعلق تفصیلاجاننا ہوتو اس سلسلے میں آپ کس کتاب پر مکمل اعتبار کرتے ہیں؟
9۔قرآن مجید میں اللہ تعالی نے صحابہ ؓ واہل بیت عظام ؓ کےمتعلق فرمایا ہے:
اولئک علي هدي من ربهم واولئک هم المفلحون ،اولئک الذين امتحن الله قلوبهم للتقوي لهم مغفرة واجرعظيم، رضي الله عنهم ورضواعنه،اولئک هم خير البرية،اولئک هم الفائزون ،اولئک هم الراشدون ،آمنو کما آمن الناس ،والسبقون الاولون من المهاجرين والانصار والذين اتبعوهم باحسان رضي الله عنهم ورضواعنه واعدلهم جنات تجري تحتها الانهار خالدين فيها ابدا ذلک الفوز العظيم ،محمد رسول الله والذين معه اشداءعلي الکفار رحماء بينهم تراهم رکعا سجدايبتغون فضلامن الله ورضوانا سيماهم في وجوههم من اثرالسجود ذلک مثلهم في التوراة ومثلهم في الانجيل کزرع اخرج شطأه فآزره فاستغلظ فاستوي علي سوقه يعجب الزراع ليغيظ بهم الکفار وعد الله امنواوعملوا الصالحات منهم مغفرة واجرا عظيما .وغير ذلک
جبکہ سیفی علی خان کےبیان کو درست مانا جائے توان نصوص قرآنیہ کاانکار لازم آتا ہے توآیا سیفی علی خان کابیان براہ راست اللہ تعالی کےکلام سے متصادم ہے ؟یا اس کابیان حدیث یاتاریخ سے متصادم ہے؟
10۔چند سال قبل ایوان صدر میں 1829علماء کرام نے ایک م’’متفقہ قومی بیانیہ‘‘پیش کیا تھا اس کےصفحہ 30/31پرشق نمبر 12میں درج ہے کہ :
’’صراحت ،کنایہ اوراشارہ کےذریعے کسی بھی صورت میں انبیائے کرام ورسل عظام علیہم السلام ،اہل بیت اطہار ،صابہ کرام رضی اللہ عنہم شعائر اسلام اورہر مسلک کےمسلمہ اکابر کی اہانت کےحوالے سے ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 295-298کی تمام دفعات کو ریاستی اداروں کےذریعے لفظاومعنا نافذ کیاجائے گا‘‘
تو آیا سیفی علی خان صراحت یا کنایہ یا اشارہ کےذریعے اہل بیت اطہار ،صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی توہین کی مرتکب ہوئی ہےیانہیں؟اوراگر توہین کی مرتکب ہوئی ہے توکس کس صحابی یا اہل بیت کی توہین کی مرتکب ہوئی ہے؟
ملاحظہ:سیفی علی خان کےمذکورہ بالابیانات کےآڈیو/ویڈیوکلپس اوردیگر ثبوت جواستفتاء میں مذکورہیں وہ مجھ سے بذریعہ واٹس ایپ وصول کیے جاسکتے ہیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بیان سے معلوم ہوتا ہے مذکورہ خاتون شیعہ مسلک سے تعلق رکھتی ہیں اوریہ بات بھی باغ فدک کےمیراث نبوی کےمطالبےسے متعلق ہے اہل تشیع کےمطابق باغ فدک میراث تھا جو ورثاء کو دیا جانا چائیے تھا جبکہ اہل سنت کا نقطہ نظر یہ ہے کہ وہ وراثت نہ تھا بلکہ صدقہ تھا اس لیے سیدنا صدیق اکبرؓنےجوکچھ کیا وہ منشائے نبوی کےعین مطابق تھا ۔اس مسئلہ پرطرفین کی جانب سے کافی لٹریچر ریکارڈ پرموجود ہے ،اس لیے یہ مسئلہ فتوے کی چیز نہیں۔
البتہ اس بات سے ملک کی اکثریتی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اس لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوامی فورم پرایسے انداز سے بات کرکے ملک کےاکثر عوام کےجذبات مجروح کرنے کےاقدامات روکنے کےلیے سنجیدہ کوشش کریں عوام اوراہل حق علماء بھی اس سلسلے میں جہاں تک ممکن ہو سعی وکوشش کریں ۔باقی سوالات کے جوابات کی ضرورت نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved