• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ڈرانے کے لیے تحریری طلاق دینا

استفتاء

عرض یہ ہے کہ گذشتہ ہفتے کسی بات پر میں نے اہلیہ کو یہ الفاظ لکھے ” میں نے تمہیں طلاق، طلاق، طلاق دی”۔ یہ الفاظ لکھ کر اپنی بیوی کو بلا کر کہا کہ یہ اپنی امی کو دکھا دو یا دے دو۔ میں حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ میں نے زبان سے کوئی لفظ ادا نہیں کیا۔ میں نے صرف ڈرانے کے لیے یہ الفاظ لکھے جبکہ میرے خیال میں یہ تھا کہ طلاق یا تو زبان سے کہنے سے ہوتی ہے یا اسٹام پر لکھ کر دینی ہوتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شوہر نے یہ تحریر طلاق کے طلاق پرلکھی ہے اگر چہ اس کو غلط فہمی تھی کہ اس طرح لکھنے سے طلاق نہیں ہوتی۔ لیکن طلاق ان امور میں سے ہے جن میں ” جدهن جد و هزلهن جد” کا ضابطہ چلتا ہے لہذا تین طلاقیں واقع ہوگئیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved