• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دوران حمل طلاق دینا

استفتاء

میرے شوہر نے حمل کے دوران مجھے دو مرتبہ یہ الفاظ کہے ” میں نے تجھے طلاق دی، میں نے تجھے طلاق دی”۔ طلاق کے فوراً بعد میں شوہر کو چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی اور تعلق بول چال سب ختم کردی۔ جب طلاق دی تھی اس وقت حمل کی مدت چار ماہ تھی اب بچہ پیدا ہونے کے بعد بچے کی عمر آٹھ ماہ ہے اور ابھی تک شوہر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ اس صورت میں طلاق واقع ہوئی کہ نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں دو طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اور عدت بھی گذر چکی ہے اور نکاح ختم ہوگیا اب میاں بیوی آپس کی رضامندی سے دوبارہ رہنا چاہیں تو پھر سے نکاح کر کے رہ سکتے ہیں۔

فنقول شرط صحة الطلاق …. و قيام حل جواز العقد فإن بعد ماطلقها واحدة أو ثنتين فانقضت عدتها لو طلقها لا يصح طلاقه و إن كان حل جواز العقد لما لم يكن ………… قائماً. (تاتارخانیہ: 3/ 186) فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved