• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جمعہ کی فرضیت

  • فتوی نمبر: 18-28
  • تاریخ: 19 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جمعہ کی نماز فرض ہے۔یہ حدیث سے ثابت کردیں۔کسی نے پوچھا ہے وہ اس کو سنت سمجھتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نماز جمعہ فرض ہے اور حدیث پاک میں اس کے فرض ہو نے کو بیان کیا گیا ہے۔

صحيح بخاري

حدثنا أبو اليمان قال أخبرنا شعيب قال حدثنا أبو الزناد أن عبد الرحمن بن هرمز الأعرج مولى ربيعة بن الحارث حدثه أنه سمع أبا هريرة رضي الله عنه أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول

 : ( نحن الآخرون السابقون يوم القيامة بيد أنهم أتوا الكتاب من قبلنا ثم هذا يومهم الذي فرض عليهم فاختلفوا فيه فهدانا الله فالناس لنا فيه تبع اليهود غدا والنصارى بعد غد. (رقم الحديث876/1)

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہم دنياو ی لحاظ سے سب سے آخری امت ہیں اور قیامت میں سب سے  سبقت لے جانے والے ہیں علاوہ ازیں کہ ان (باقی امتوں)کو ہم سے پہلے کتاب دی گئی ہے۔یہ (جمعہ ) وہی دن ہے جو ان پر فرض کیا گیا تھا مگر انہوں نے اس میں اختلاف کیا پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس دن کی ہدایت دی اور باقی امتیں دن میں ہمارے تابع ہیں یہودیوں کا دن کل (ہفتہ )ہے اور عیسائیوں کا پرسوں(اتوار) ہے۔

صحیح مسلم

عن عبد الله ان النبي صلى الله عليه وسلم قال لقوم يتخلفون عن الجمعة لقد هممت ان آمر رجلا يصلى

بالناس ثم احرق على رجال يتخلفون عن الجمعة بيوتهم  (مسلم،رقم الحديث1484/2 بشرى)

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ایسے لوگوں کے بارے میں جو جمعہ کی نماز سے غیر حاضر ہو جاتے تھے (اور یہ کھلم کھلا منافق ہوتے تھے) فرمایا میں نے ارادہ کیا کہ ایک شخص کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو (جمعہ کی) نماز پڑھائے پھر جو لوگ جمعہ کی نماز سے پیچھے رہ جائیں ان کے گھروں کو آگ لگا دوں ۔

صحیح مسلم

حدثنى الحكم بن ميناء ان عبدالله بن عمر وابا هريرة حدثاه انهما سمعا رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول على اعواد منبره لينتهين اقوام عن ودعهم الجمعات أوليختمن الله على قلوبهم ثم ليكونن من الغافلين(مسلم،رقم الحديث 1482/2 بشرى)

حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے منبر کی سیڑھیوں پر کھڑے یہ فرماتے سنا کہ لوگ (بلا کسی عذر کے) جمعہ (کی نمازوں ) کو ترک کرنا چھوڑ دیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دیں گے (جس سے ہدایت کو قبول کرنے کی صلاحیت جاتی رہے گی) اور پھر وہ (خدا سے اور اس کی راہ ہدایت سے) بالکل غافل لوگوں میں سے ہوجائیں گے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved