• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میں تمہیں طلاق دیتاہوں، میں تمہیں طلاق دیتاہوں، میں تمہیں طلاق دیتاہوں

استفتاء

ڈئیر ***!

آداب: امید ہے کہ خیریت سےہوں گی، میں خیریت سے نہیں ہوں۔ دیگراحوال یوں ہے کہ میں کافی عرصے سے بہت سخت پریشا ن ہوں ۔ میں نے آپ کو بتانے اور سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن آپ سمیت میرے گھر والے بھی میر ی باتوں پر یقین کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،میری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں اورکہا جاؤں؟ جب سے ہماری شادی ہوئی ہے ہم نے ایک دن اور ایک لمحہ بھی سکون سے نہیں گذارا اور نہ ہی ہم نے کبھی خوشی سے بات کی ہے ، میں آپ کو ایک دن بھی خوش نہیں رکھ سکا  اور نہ ہی کوئی خوشی دے سکا۔ آپ نے خود کئی مرتبہ تنگ آکر مجھ سے یہ کہا کہ مجھے لگتاہی نہیں کہ ہم میاں بیوی ہیں اور نہ ہی ہم میں کوئی میاں بیوی والی بات ہے۔ میں کافی عرصے سے بہت سخت پریشان ہوں کیونکہ میرادل ہی نہیں  چاہتاآپ کے پاس آنے کو یا آپ سے بات کرنے کو۔ میرے دل میں عجیب قسم کے اور بہت برے خیالات آرہے ہیں۔میرادل چاہتاہے کہ میں آپ کو قتل کردوں ۔آپ کو زہر دے دوں، یا پھر میں خود کو ہی مار ڈالوں،تاکہ یہ قصہ ہی ختم ہوجائے،میں نے بہت کوشش کی کہ حالات ٹھیک ہوجائیں مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں۔

میں تنگ آگیا ہوں اپنے حالات سے اور اپنی زندگی سے، میں ہر دن اور ہر رات انتہائی اذیت اور عذاب میں  گزاررہاہوں۔لیکن آپ سمیت گھروالوں کو اس بات کو کوئی احساس نہیں ہے، گھروالوں سمیت کوئی بھی شخص میری باتوں پر یقین کرنے کے لیے تیارنہیں ہے۔ آپ نے بھی میرے ساتھ ہردن دکھ اور تکلیف میں گزارا ہے۔میں نے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کی  کہ حالات ٹھیک ہوجائیں مگر ایسا نہیں ہوا۔ میں  ان دنوں بہت زیادہ پریشان ہوں اور میرا دل چاہتاہے کہ میں آپ کو قتل کردوں، آپ کو زہر دے دوں یا پھر خود کوہی ختم کردوں، میں ان دنوں اذیت اور عذاب کی زندگی گزاررہاہوں صرف میں اور میرا خدا جانتاہے۔ میں تنگ آگیاہوں اپنی زندگی سے ، میری زندگی تو برباد ہوچکی ہے مگر میں تمہاری زندگی برباد نہیں  کرسکتا اور نہ ہی آپ کو اب مزید کسی عذاب میں مبتلاء کروں گا۔ میں ایک مرتبہ آپ کو زہر دینے کا رادہ کیاتھا لیکن اللہ نے بچایا تھا۔ میں تنگ آگیا ہوں ایسی زندگی سے اور میں کسی کی جان نہیں لے سکتا، میں آپ کوکسی قسم کا نقصا ن نہیں پہنچاسکتااور نہ ہی آپ کو قتل کرسکتاہوں۔ میں آپ کی زندگی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکل رہاہوں اور تمہیں اپنی زندگی سے ہمیشہ ہمیشہ نکال رہاہوں۔کہ میرے پاس اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے میں آپ کی جان نہیں لے سکتا۔ اس لے” میں تمہیں طلاق دیتاہوں، میں تمہیں طلاق دیتاہوں، میں تمہیں طلاق دیتاہوں”۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ،جس کی وجہ سے نکاح مکمل طور سے ختم ہوگیا ہے ،اب صلح ہو سکتی ہےاور نہ ہی رجوع کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved