• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نکاح کے وقت لگائے گئے شرائط کا بوقت طلاق مطالبہ

استفتاء

1۔السلام علیکم کیافرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان صاحبان اس مسئلہ کے بارے میں ایک جوڑے میاں بیوی میں شادی کے وقت یہ شرائط طے پائے ،میاں نے بیوی کو خاص شرائط میں ایک کنال جگہ دوکمرے پختہ (پکی)،پانچ تولہ سونا، تین تولہ شادی کے وقت موجودتھے ،دو تولے بعد میں دیئے تھے۔ شادی ہوگئی، رخصتی ہوگئی۔کچھ عرصہ بعد میاں بیوی میں جھگڑاہوگیا کسی بات پر۔عورت  کے والدین نے بھی اپنی بیٹی تقریباً ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان دیا اب لڑکی والدین کے گھر میں ہے۔

پوچھنا یہ ہے اگر ان میاں بیوی میں علیحدگی ہوجائے تو:

۱۔بیوی خاوند کی لکھ کرردی ہوئی چیزوں سے کچھ یاساری چیزیں لے سکتی ہے ؟

۲۔اورجوچیزیں لڑکی کے والدین نے دی تھی وہ بھی واپس لے سکتی ہے یا نہیں؟

۳۔لڑکے کےوالدین یہ اسرارکررہے ہیں کہ تین تولہ سونا جو شادی کے وقت لیاہے وہ ہمیں واپس دے دیں ۔ اپنا سامان لے جائیں ،طلاق بھی لے جائیں ،

۴۔لڑکی اور والدین طلاق نہیں لینا چاہتے۔

شرعی حکم تحریر فرمادیں ہم عمل کریں گے۔سائل: رحمت اللہ

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔لے سکتی ہے۔

۲۔لے سکتی ہے۔

۳۔ایسا کرسکتے ہیں اوریہ مال کے بدلے طلاق ہوگی۔

۴۔پھر صلح صفائی کی کوشش کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved