- فتوی نمبر: 6-52
- تاریخ: 05 جون 2013
- عنوانات: عقائد و نظریات > ادیان و مذاہب
استفتاء
صفر کے مہینے کو شاید اس لیے منحوس سمجھتے ہیں کہ اس مہینہ میں آپ ﷺ بیمار ہوئے۔ کیا اس ماہ میں ایسے معاملات رکھنا جیسے کوئی خوشی قبول نہ کرنا، نکاح شادی وغیرہ نہ کرنا، کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شریعت کی رو سے صفر کا مہینہ بھی عام مہینوں کی طرح ہے۔ جاہلی دور میں لوگ صفر کے منحوس ہونے کا عقیدہ رکھتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا "لا صفر في الإسلام” یعنی اسلام میں صفر کے منحوس ہونے کا کوئی عقیدہ نہیں ہے۔ فقط و اللہ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved