• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مروجہ آمین (تکمیل قرآن پاک) کے موقع پر تقریب کرنا

استفتاء

آج کل مروجہ "آمین” جو کہ تکمیل قرآن مجید کے موقع پر ہوتی ہے جس میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، اور بچہ حافظ تلاوت کرتا ہے اور پھر بیان و نعت وغیرہ ہوتی ہے تو آیا کہ یہ بدعت ہے یا نہیں؟ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دے کر ممنون فرمائیں۔ جس میں باقاعدہ رشتہ داروں کو مدعو کیا جاتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ختم قرآن کے موقع پر دعا کرنا اور رشتہ داروں کو بلانا اور کھانا کھلانا یا مٹھائی تقسیم کرنا جائز ہے، لیکن جتنی استطاعت ہو اس کے بقدر کریں اس سے زیادہ نہ کریں، ایک دوسرے کی حرص نہ کریں۔

كما في الجامع لأحكام القرآن للقرطبي:

عن مرداس بن محمد أبي بلال الأشعري قال حدثنا مالك عن نافع عن ابن عمر رضي الله عنهما قال تعلم عمر رضي الله عنه البقرة في اثنتي عشرة سنة فلما ختمها نحر جزوراً. (1/40)

و فيه أيضاً:قلت و يستحب له إذا ختم القرآن أن يجمع أهله و ذكر أبو بكر الأنباري أنبأنا إدريس حدثنا خلف حدثنا وكيع عن مسعر عن قتادة أن أنس بن مالك كان إذا ختم القرآن جمع أهله و دعا. (1/30) فقط و الله تعالی أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved