• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"چلی جا”

استفتاء

حضرت ایک رات بیوی کے ساتھ تلخی کے بعد ایک مرتبہ میں نے اس کو طلاق دی۔ پھر دس پندرہ منٹ کے وقفے کے بعد دوبارہ یہ کہا کہ "تجھے طلاق دیتا ہوں”۔ اس کے بعد رجوع کریں پھر دو تین مہینے کے بعد میں نے اسے کہا کہ” چلی جا” اور دل میں نیت تھی کہ اسے اب نہیں رکھوں گا۔ مگر دو تین روز گذرنے پر واپس بلا لیا۔ مہربانی فرما کر مسئلہ واضح فرمادیں۔

نوٹ: ان الفاظ سے میری نیت طلاق کی تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شوہر نے دو طلاق کے بعد رجوع کر لیا تھا۔ اب شوہر کو ایک طلاق کا حق باقی تھا پھر شوہر کے ” چلی جا” کے الفاظ طلاق کی نیت سے کہنے سے تیسری طلاق بھی واقع ہوگئی۔ اب دونوں میاں بیوی اکٹھے نہیں رہ سکتے، کیونکہ نکاح ختم ہوگیا ہے۔

الكنايات لا تطلق بها إلا بنية أو دلالة الحال فنحو اخرجي و اذهبي. (الدر المختار: 4/ 517 )۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved