• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ابو سفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں ان کے ایمان کے متزلزل ہونے کا عقیدہ رکھنا، دوسرے مسلک کے تفاسیر پڑھنے کا حکم

استفتاء

میرے سسر صاحب اہل سنت و الجماعت دیوبند مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، واپڈا سے اعلیٰ عہدیدار ریٹائرڈ ہیں۔ مختلف مسالک کی تفاسیر پڑھتے رہتے ہیں۔ اہل تشیع کے فرمان علی سے متاثر ہیں۔ یہ بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت سیدنا ابو سفیان رضی اللہ عنہ نے طوعاً و کرھاً اسلام قبول کیا تھا اور گویا وہ متزلزل تھے۔ یہ عقیدہ درست ہے؟ اور اس مسلک کی کتابیں پڑھنا چاہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اہل سنت و الجماعت کی تحقیق کے مطابق حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ پکے اور سچے مسلمان تھے، نہ تو انہوں نے طوعاً و کرھاً اسلام قبول کیا تھا اور نہ ہی وہ اپنے اسلام کے بارے میں متزلزل تھے۔ حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں آپ کے سسر کا یہ ذہن کہ انہوں نے طوعاً و کرھاً اسلام قبول کیا تھا اور گویا وہ متزلزل تھے، اہل تشیع کی کتابوں کے مطالعے کا اثر ہو سکتا ہے۔ حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں صحیح رائے قائم کرنے کے لیے آپ کے سسر کو چاہیے کہ وہ حضرت مولانا نافع رحمہ اللہ کی کتاب ’’حضرت ابو سفیان اور ان کی اہلیہ‘‘ کا مطالعہ کریں اور اہل تشیع کی کتابیں پڑھنے سے پرہیز کریں۔

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved