• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسجد کے نیچے مدرسہ بنانا

استفتاء

ہمارے علاقے میں ایک صاحب مسجد اس طور پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں کہ اوپر منزل پر مسجد ہو گی اور نیچے یہ تعمیرات ہونگی۔

۱: امام مسجد کا گھر

۲: دوکانیں جن کا کرایہ مسجد کیلئے ہو گا۔

۳: بچیوں کیلئے مدرسہ یعنی مکتب نہاری۔

مذکورہ صورتوں کا شریعت کی روشنی میں کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ مذکورہ اشیاءکا مسجد کے نیچے بنانا شرعاً درست ہے ۔جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے

و اذا جعل تحته سردابا لمصالح المسجد جاز ۔و فی تقریرات الرافعی :(قوله لمصالح المسجد ) لیس بقید  بل الحکم کذلک اذا کان ینتفع به عامة المسلیمن۔ (6/ 547)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved