• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دکانیں اپنی ملکیت میں رکھ کر اوپر مسجد بنانا اور اس میں نماز پڑھنے کا ثواب

استفتاء

***نے مارکیٹ کے لئے ایک جگہ  خریدی ہے اور وہ اپنی جگہ میں موجود مارکیٹ کی چھت پر ایک مسجد تعمیر کرنا چاہتاہے جبکہ دکانیں وہ بدستور اپنی ذاتی ملکیت میں رکھنا چاہتاہے کیا اس صورت میں مسجد تعمیر کرنا شرعاًجائز ہے یا نہیں ؟ مسجد تعمیر کرنے کی صورت میں کیا ***دکانیں اپنی ذاتی ملکیت میں  رکھ سکتا ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں دکانوں کو بدستور اپنی ملکیت میں رکھ کر ان کے اوپر مسجد تعمیر کرنے سے وہ مسجد ،شرعی  مسجد نہ ہوگی۔فتح القدیر میں ہے:

(ومن جعل مسجداً تحته سرداب)وبيت تحت الأرض لتبريد الماء وغيره (أو فوقه بيت)ليس للمسجد واحد منهما فليس بمسجد (وله بيعه يورث عنه إذامات)ولوعزل بابه إلی الطريق(لبقاء حق العبد متعلقاً به) والمسجد خالص لله  سبحانه ليس لأحد فيه  حق….هذا هو ظاهر المذهب ، (ص:444،445 ج5)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved