• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسجد کے فنڈ سے امام یا مؤذن کا علاج کروانا

  • فتوی نمبر: 18-294
  • تاریخ: 21 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  مسجد کے امام ، مؤذن یا خادمین میں سے کوئی شدید بیمار ہو جائے اور ان کی مالی حالت کمزور ہو تو مسجد کی انتظامیہ ،امام ، مؤذن یا خادمین پر مسجد کے فنڈ میں سے علاج کے لیے رقم دے سکتی ہے؟اس کا شرعا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر مسجد فنڈ میں گنجائش ہو تو امام ،مؤذن اور خادم کو علاج کیلئے دے سکتے ہیں ۔تاہم  یہ فیصلہ انتظامیہ کے فورم پر ہونا چاہیےکسی ایک فرد کا یا  بالا بالانہیں ہونا چاہیے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved