- فتوی نمبر: 18-318
- تاریخ: 21 مئی 2024
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
1۔ایک اسلامی ملک کافوجی جوان جو وز مرہ کی تربیت کےدوران فوت ہوجاتا ہے اوردشمن کےساتھ جنگ میں نہیں شہادت نمبر ایک کےزمرے میں آتا ہے جواللہ کی راہ میں شہید ہوتا ہے یا دوسری قسم کی شہادتوں میں؟
2۔کیا وطن کی خاطر جان قربان کرنے کا جذبہ ویسا ہی ہے جیسے اللہ کےدین کےلیے جان قربان کرنا؟اگر کسی اسلامی ملک میں رہ رہے ہو؟
وضاحت مطلوب ہے:
(1)سائل کون ہے؟(2)اس سوال کامنشاء کیا ہے؟
جواب وضاحت:(1)سائل خود اظہر علیم فرم (2)علم کی خاطر سوال کررہا ہوں تاکہ میں ان مسائل کےبارے میں واضح اوربہتر معلومات حاصل کروں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔پہلی قسم کی شہادت میدان جنگ کےساتھ خاص ہے جبکہ وہیں فوت ہوجائے۔
2۔جب اسلامی ملک ہے تو ان دونوں جذبوں میں تقابل کی ضرورت کیا ہے ۔دونوں جذبے اپنی اپنی جگہ معتبر ہیں ہاں جب تعار ض ہو تو دینی جذبے کو ترجیح حاصل ہوگی۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved