- فتوی نمبر: 3-293
- تاریخ: 15 اکتوبر 2010
استفتاء
مدرسہ کے لیے وقف کی ہوئی زمیں میں رفاہ عامہ کے لیے ڈسپنسری قائم کرنا کیسا ہے۔
وضاحت: مدرسہ کی زمین تقریباً ایک کنا ل ہے اور دوتین مرلہ پر پہلے ڈسپنسری قائم تھی بعد میں اس کو ختم کردیا گیا ۔ اب دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ مدرسہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اس کے تھوڑے سے حصے میں دو تین مرلہ میں ڈسپنسری قائم کرنے کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر اس ڈسپنسر سے فائدہ اٹھانےوالے مدرسہ کے طلبہ بھی ہوں اور دیگر ضرورتمند بھی تو مدرسہ کی جگہ پر ڈسپنسری بنا سکتے ہیں البتہ وہ مدرسہ کے تابع ہوگی۔ اور اس پر مدرسہ کا حق باقی رہے گا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved