• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مدرسہ کے وقف ہونے کے لیے الفاظ وقف یا اس کے قائم الفاظ ضروری ہیں

استفتاء

اس ساڑھے چھ مرلہ جگہ کے ساتھ ***کی ساڑھے چار  مرلہ جگہ ہے جس میں سے ڈیڑھ مرلہ پر مدرسہ بیت الخلاء اور راستہ ہے اور باقی جگہ پر ایک گھر بنا ہے جوکہ ***کے ایک پہلی بیوی سے ایک بیٹے کے استعمال میں ہے۔

یہ ساری جگہ بعض لوگوں کے مطابق مدرسہ کی ہے۔ یہ مدرسہ انجمن قاسمیہ جامعہ مدنیہ کریم پارک کے تحت چل رہا ہے۔

خود اس مدرسہ کا ناظم و خازن تھا۔ اراکین کہتے ہیں کہ یہ جگہ مدرسہ کی ہے وہ خود بھی مدرسہ کے اراکین  اور بانیوں میں سے ہیں جن اکا کہنا ہے کہ ***نےمدرسہ ہمیشہ کے لیے بنایا تھا۔ اور  وہ لوگ حلفیہ بیان لکھنے کو بھی تیار ہیں اور مدرسہ رجسٹرڈ ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ جگہ کے بارے میں چونکہ وقف یا فی سبیل اللہ وغیرہ کے الفاظ نہیں بولے اس لیے صرف مدرسہ کہنے سے وہ جگہ وقف نہیں ہوگی۔ لہذا اس جگہ میں میراث جاری ہوگی۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved