- فتوی نمبر: 19-355
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > متفرقات حدیث > منتقل شدہ فی حدیث
استفتاء
صدقے کی بہت سی شکلیں ہیں ان میں بہترین صدقہ وہ ہے جو بیوی اور گھر والوں پر ہو اس بارے میں کوئی مستند حدیث چاہیے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بیوی اور گھر والوں پر خرچ کرنا بہترین صدقہ ہے اس متعلق احادیث درج ذیل ہیں ۔
صحیح مسلم 1/379میں ہے:
عن ثوبان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم * أفضل دينار ينفقه الرجل دينار ينفقه على عياله ودينار ينفقه الرجل على دابته في سبيل الله ودينار ينفقه على أصحابه في سبيل الله قال أبو قلابة وبدأ بالعيال ثم قال أبو قلابة وأي رجل أعظم أجرا من رجل ينفق على عيال صغار يعفهم أو ينفعهم الله به ويغنيهم
ترجمہ : حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے افضل دینار وہ ہے جوآدمی آپنے بچوں پر خرچ کرتا ہے ، اوروہ دینار جواپنے جانور پر اللہ کے راستے میں خرچ کرتا ہے ، اوروہ دینار جواللہ تعالی کے راستے میں اپنے دوست ،احباب پرخرچ کرتا ہےابوقلابہ رحمہ اللہ تعالی بیان کرتے ہیں کہ اس حدیث میں اہل وعیال سے ابتداء کی گئی ہے ، پھرابوقلابہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اپنے چھوٹے بچوں پر خرچ کرنے والے سے زيادہ اجروثواب کا مالک کون ہوسکتا ہے جن بچوں کی بنا پر اللہ تعالی اسے معاف کردے گا یا پھر ان کی بنا پر اللہ تعالی اسے نفع دے اورانہيں غنی کردے۔
صحیح مسلم 1/379میں ہے :
عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم دينار أنفقته في سبيل الله ودينار أنفقته في رقبة ودينار تصدقت به على مسكين ودينار أنفقته على أهلك أعظمها أجرامن الذي أنفقته على أهلك
ترجمہ: ایک وہ دینار ہے جو آپ نے اللہ تعالی کے راستے میں خرچ کیا اورایک وہ دینار ہےجو آپ نے غلام کی آزادی کے لیے خرچ کیا ، اورایک دینار وہ ہے جوآپ نے مسکین پر صدقہ کیا ، اورایک دینار وہ ہے جوآپ نے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کیا ، ان میں سب سے زيادہ اجرو ثواب والا وہ دینار ہے جوآپ نے اپنے اہل وعیال پرخرچ کیا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved