• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سال بهر جادو سے حفاظت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر کوئی اس رات (شب برات)سات پتے بیری (بیر کے درخت)کے پانی میں جوش دے کر (جب پانی نہانے کے قابل ہو جائے تو)غسل کرے ان شاء الله العزيز تمام سال جادو کے اثر سے محفوظ رہے گا۔

کیا یہ بات درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ بات ابن بطال ؒ شارح بخاری نے وہب بن منبہ کی کتب سے نقل کی ہے لیکن اس میں نہ  تو شب برات کا ذکر ہے اور نہ ہی سارا سال محفوظ رہنے کا ذکر ہے ۔نیز اس میں کچھ اور  باتوں کا بھی تذکرہ ہے جن کو سوال میں ذکر نہیں کیا گیا مثلا بیری کے پتوں کو دو پتھروں کے درمیان رکھ کر کوٹنا اور ان پر آیۃ الکرسی اور چاروں قل پڑھنا وغیرہ و غیرہ۔

فتح الباری 11/399 میں ہے:

وذکر ابن بطال ان فی کتب وهب بن منبه ان یاخذ سبع ورقات من سدر اخضر فیدقه بین حجرین ثم یضربه بالماء ویقرأ فيه آیة الکرسی والقواقل ثم یحسو منه ثلاث حسوات ثم یغسل به فانه یذهب عنه کل ما به ،وهو جید للرجل اذا حبس عن اهله

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved