- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 28-356
- تاریخ: جولائی 17, 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات, حدیث و سنت
استفتاء
جناب ایسی کوئی حدیث ہےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے شلوار ٹخنوں سے نیچے لٹکائی اللہ پاک اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا؟۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ روایت حدیث کی کتا بوں میں موجود ہے ،جس کے الفاظ درج ذیل ہیں:
حدثنا موسى بن إسماعيل، ثنا أبان، ثنا يحيى ، عن أبي جعفر ، عن عطاء بن يسار ، عن أبي هريرة قال: «بينما رجل يصلي مسبلا إزاره إذ قال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: اذهب فتوضأ، فذهب فتوضأ، ثم جاء ثم قال: اذهب فتوضأ، فذهب فتوضأ، ثم جاء فقال له رجل: يا رسول الله، ما لك أمرته أن يتوضأ ثم سكت عنه؟ قال: إنه كان يصلي وهو مسبل إزاره، وإن الله جل ذكره لا يقبل صلاة رجل مسبل إزاره»]سنن ابی داؤد،رقم الحدیث:638[
ترجمہ:حضرت ابوہریرہ ؓفرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنا تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکائے نماز پڑھ رہا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ’’جاؤ وضو کر کے آؤ‘‘وہ گیا اور وضو کر کے دوبارہ آیا، پھر آپ نے فرمایا: ’’جاؤ اور وضو کر کے آؤ‘‘وہ گیا اور وضو کر کے دوبارہ آیا ،تو ایک شخص نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول! آپ اس کو وضو کا حکم دیتے ہیں پھر خاموش ہو جاتےہیں آخر کیا بات ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: وہ’’تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا، اور اللہ ایسے شخص کی نماز قبول نہیں فرماتا جو اپنا تہبند ٹخنے سےنیچے لٹکائے ہو‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved