- فتوی نمبر: 28-113
- تاریخ: 28 مئی 2023
استفتاء
حالتِ جنابت میں غسل سے پہلے زیر ناف بال اور بغل کے بالوں کی صفائی کرنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حالتِ جنابت میں غسل سے پہلے زیر ناف بال اور بغل کے بالوں کو صاف کرنا مکروہ ہے۔
فتاویٰ ہندیہ (5/ 358) میں ہے:
«حلق الشعر حالة الجنابة مكروه وكذا قص الأظافير كذا في الغرائب»
فتاویٰ محمودیہ (115/5) میں ہے:
سوال:غسل واجب ہو غسل سے پہلے ناخن اور بال تراشنا درست ہے یا نہیں؟
الجواب:بحالتِ جنابت ناخن اور بال ترشوانا مکروہ ہے ، پاکی کے بعد ترشوائے۔
مسائل بہشتی زیور(452/2) میں ہے:
مسئلہ:حالت جنابت میں بال بنانا ناخن کاٹنا اور زیر ناف بال دور کرنا مکروہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved