• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مدرسے کے لیے وقف کی گئی زمین کو بیچنے کا حکم

استفتاء

جامعہ عربیہ نیازیہ پر وقف شدہ مکان وقف نامہ میں مذکور دیئے گئے اختیارات کے تحت فروخت کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟جامعہ ہذا کی بنائی گئی بلڈنگ کے لیے رقم کی اشد ضرورت ہے اور وقف نامہ میں جامعہ ہذا کے مہتمم کے لیے  ہر طرح کے اختیارات بھی موجود ہیں مثلاً’’مہتمم مدرسہ ہذا  کو موقوفہ جگہ اپنے تصرف میں رکھنے کا اور کرائے پر دینے اور اس کی آمدن کو مدرسہ عربیہ  پر استعمال کرنے کا اختیار ہے،اسی طرح موقوفہ جگہ کو بیچ کر اس کی حاصل کردہ رقم مدرسہ عربیہ کی توسیع یا دیگر کسی کام تعمیر وغیر ہ پر جہاں مناسب سمجھیں خرچ کرنے کا اختیار ہے‘‘ لہذا وقف نامہ کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں کہ کیا اس جگہ کو بیچ سکتے ہیں؟وقف نامہ ساتھ لف ہے۔

مزید وضاحت: اس مکان کی فروخت پر اہلِ محلہ  یا کسی کو اعتراض بھی نہیں ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اس مکان کوبیچ کر اس کی قیمت مذکورہ مدرسہ کے  کام میں لانا جائز ہے۔

شامی(6/589) میں ہے:

إعلم أن الاستبدال على ثلاثة وجوه: الاول أن يشترطه الواقف لنفسه أو لغيره أولنفسه وغيره، فالاستبدال فيه جائز على الصحيح

بحر الرائق(5/372) میں ہے:

ولو شرط الاستبدال لنفسه ثم أوصى به إلى وصيه لايملك وصيه الاستبدال، ولو وكل وكيلا فى حياته صح، ولو شرطه لكل متولٍ صح وملكه كل متولٍ.

شامی(5/594) میں ہے:

مطلب لايستبدل العامر الا فى اربع

(قوله فى اربع) الاولى لو شرطه الواقف

شامی(5/526) میں ہے:

فإن شرائط الواقف معتبرة إذا لم تخالف الشرع………. الخ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved