• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قادیانیوں سے لین دین ومعاملات کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہم قادیانیوں کے بالکل درمیان میں رہتے ہیں چونکہ وہ بدترین کافر ہیں تو ان کے ساتھ لین دین کے متعلق کچھ فرمائیں کیسا ہے؟ لین دین کی تفصیلات درج ذیل ہیں

یہاں میٹھے پانی کی بہت قلت ہے، کچھ گھروں میں ہے اور وہ گھر قادیانیوں کے ہیں پھرمجبور ہو کر ان کے گھروں سے پانی بھرنا پڑتا ہے اور غریب مسلمان جو یہاں ہیں ان کو یہ رمضان میں راشن دیتے ہیں ۔کیا مجبور لوگ ان سے راشن وصول کرسکتے ہیں ؟اور عید کے دن ہمسائے  کی نسبت سے کچھ دیں تو لے لیں؟ اپنا عقیدہ الحمدللہ پکا ہے ،ان سے دلی نفرت بھی  بہت کرتے ہیں ،پر جودوسرے مسلمان رہتے ہیں، ان کے لیے رہنمائی فرمائیں۔کئی مرتبہ محلے والے ان کے گھروں سے چینی پتی وغیرہ بھی لے آتے ہیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قادیانیوں کے ساتھ لین دین سے مکمل احتراز کریں جہاں تک پانی یا رمضان میں راشن کا مسئلہ ہے تو اپنے علاقے کے مخیر حضرات کو یا ختم نبوت والوں کو متوجہ کریں تاکہ اس کا کچھ نہ کچھ نظم بن سکے ۔عید کے دن کا لین دین کوئی مجبوری نہیں اسی طرح معمولی مقدار میں چینی پتی بھی مسلمانوں کے گھروں سے لی جاسکتی ہے لہذا ان چیزوں کے لینے دینے سے بھی مکمل احتراز کریں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved