• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مشرک کےساتھ قربانی کرنا اور اہل سنت کاعقیدہ

استفتاء

کیا شرک کرنے والے کے ساتھ قربانی کی جاسکتی ہے؟جوبندہ کلمہ پڑھنے کے بعد نبی ﷺ صحابہؓ ،ولی کسی بھی قبر (دینا) میں زندہ مانے اورجو بندہ حضورﷺ کے بارے میں میں جادوکےاثر کو مانے ۔کیا ایسےبندے کے ساتھ قربانی کی جاسکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جمہور اہل سنت والجماعت کےعقیدے کےمطابق نبی ﷺ ،صحابہؓ،ولی بلکہ ہر انسان اپنی قبرمیں زندہ ہے اورقبر کی راحت وعذاب کو محسوس کرتا ہے اسی طرح آپ ﷺ پر جادو کااثر ہونا صحیح روایات سے ثابت ہے ،لہذا مذکورہ باتیں شرک نہیں اورنہ ہی ان باتوں کا قائل مشرک ہے ،ایسے شخص کےساتھ قربانی کی جاسکتی ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved