• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آیت الکرسی کی فضیلت کے متعلق ایک روایت کی تحقیق

استفتاء

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کا وقت قریب آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عزرائیل سے فرمایا کیا میری امت کو موت کی تکلیف برداشت کرنی پڑے گی ؟تو فرشتے نے کہا  کہ جی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں مبارک سے آنسو جاری ہو گئے تو اللہ تعالی نے فرمایا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی امت اگر ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گی تو موت کے وقت اس کا ایک پاؤں دنیا میں ہوگا اور دوسرا جنت میں۔ اگر توفیق ہے تو سب کو بتائیں اگر کسی ایک نے بھی عمل کر لیا تو آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہے ۔

سوال یہ ہے کہ یہ بات نظر سے گذری ہے کیا یہ بات صحیح ہے ؟اگر ہے تو حوالہ عنایت فرما دیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تلاش کے باوجود ہمیں اس طرح کی حدیث نہیں ملی،البتہ آیت الکرسی کی یہ فضیلت موجود ہے کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیۃالکرسی پڑھے گا تو جنت میں داخلہ سے صرف اس کی موت مانع ہوگی(یعنی مرتے ہی جنت میں داخل ہوجائیگا)

السنن الکبری للنسائی( رقم الحدیث 9848 )میں ہے:

أخبرنا الحسين بن بشر، بطرسوس، كتبنا عنه قال: حدثنا محمد بن حمير قال: حدثنا محمد بن زياد، عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قرأ آية الكرسي ‌في ‌دبر ‌كل ‌صلاة مكتوبة لم يمنعه من دخول الجنة إلا أن يموت»

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved