- فتوی نمبر: 25-261
- تاریخ: 28 ستمبر 2021
- عنوانات: عقائد و نظریات > گمراہ افراد، نظریات اور جدید فتنے
استفتاء
23محرم الحرام کو علاقہ غازی آباد میں شیعوں کی مجلس میں نعرہ لگایا جاتا ہے کہ ’’یزید تیری جدّ تے لعنت بے شمار‘‘، اس کی ویڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ تھانے والے ایف آئی آر نہیں کر رہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ اس نعرے کے اندر گستاخی کا عنصر موجود نہیں ہے لہٰذا وہ ایف آئی آر سے انکار کر رہے ہیں۔ اور پولیس انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اس کے بارے میں مستند فتوی لے کر آئیں، اس کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہم شرعاً یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا یہ الفاظ حضرت معاویہؓ و حضرت ابوسفیانؓ کی گستاخی کے زمرے میں آتے ہیں یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ الفاظ حضرت امیر معاویہؓ اور حضرت ابوسفیانؓ کی گستاخی کے زمرے میں آتے ہیں کیونکہ پنجابی زبان میں ’’تیری جدّ تے لعنت‘‘ کا صاف مطلب یہ ہے کہ ’’تیرے باپ دادوں پر لعنت‘‘ جبکہ یزید کے باپ، دادوں میں حضرت امیر معاویہؓ اور حضرت ابوسفیانؓ بھی ہیں جو کہ مسلمان اور صحابی رسولﷺ ہیں۔ جس کی وجہ سے حضرت امیر معاویہؓ اور حضرت ابوسفیانؓ بھی لعنت کے حقدار ٹھہرے۔ چنانچہ نعوذ باللہ اگر یہی الفاظ حضرات حسنینؓ کے جد کے متعلق اگر استعمال کیے جائیں تو کیا کوئی بھی مسلمان یہ کہہ سکتا ہے کہ اس میں حضرت علیؓ داخل نہیں اور ان الفاظ سے حصرت علیؓ کی گستاخی نہیں ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved