• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مطلقہ کی دوسری جگہ شادی کے وقت ان کے کردار سے متعلق ہونے والے شوہر کو بتانا

استفتاء

*** کی ہندہ کے ساتھ شادی ہوئی، دونوں علیحدہ علیحدہ دفتروں میں ملازمت کرتے تھے۔ اس دوران *** کے علم میں آیا کہ ہندہ

اپنے دفتر میں اخلاقی برائیوں میں ملوث ہے۔ رفتہ رفتہ ساری صورت حال *** کے علم میں آگئی۔ *** نے اصلاحِ احوال کی کوشش کی۔ بجائے اس کے ہندہ کے والدین نے *** سے طلاق لے لی۔

اب 6 سال کے بعد ہندہ ایک شخص *** سے شادی کرنا چاہتی ہے، جو کہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور ایک بچی کا باپ ہے، *** بھی تیار ہے۔ اس پر *** کا سارا خاندان ناراض ہے، اور ڈرتا ہے کہ عین ممکن ہے کہ *** دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو طلاق دے دے گا اور بچی برباد ہو جائے گی۔ *** کی پہلی بیوی اور *** میں دوسری شادی کے معاملہ میں ناچاقی پیدا ہو چکی ہے۔

*** کے خاندان والے *** سے تقاضا کر رہے ہیں کہ وہ انہیں ہندہ کے بارے میں اصل بات بتائے کہ اس نے طلاق کیوں دی تھی (ان کے علم میں اصل بات نہیں ہے) تاکہ وہ *** کو روک سکیں اور اس کا گھر بچ جائے۔

سوال یہ ہے کہ کیا *** اس صورتِ حال میں اصل حقیقت بتا سکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

*** اتنا کہہ سکتا ہے کہ اس کا کردار بیوی والا نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved