• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لا پتہ شوہر کی بیوی کا عدالت سے نکاح فسخ کرانے کا حکم

استفتاء

میں اپنے شوہر سے خلع لینا چاہتی ہوں، مجھے شرعی اور عدالتی طور پر طریقہ بتائیں۔ شوہر دوسری شادی کے بعد دو سال سے غائب ہے، کوئی پتہ معلوم نہیں، نادرا سے بھی پتہ کروایا ہے، لیکن علم نہیں ہوا نہ ہی شوہر نے خرچہ بھیجا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں عورت کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرے اور شوہر کے لا پتہ ہونے کی بنا پر دعویٰ دائر کرے۔ عدالت عورت کو کم از کم ایک سال کے انتظار کا حکم دے،اور اس دوران عدالت اپنے طریقے اور وسائل سے شوہر کا پتہ کروائے، اگر سال تک اتا پتہ معلوم ہو جائے تو ٹھیک ورنہ سال کے بعد عورت دوبارہ عدالت سے رجوع کرے۔ اگر عدالت سمجھے کہ عورت کے لیے انتظار  مشکل ہے خواہ عفت و عصمت کی وجہ سے یا معاشی حالات کی وجہ سے تو عدالت نکاح کو فسخ کر دے، اس کے بعد عورت تین ماہواریاں عدت گذارے، اس کے بعد دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔ (حیلہ ناجزہ بحوالہ اسلام کے عائلی قوانین)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved