• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عورت کا طلاق کے کاغذات وصول نہ کرنا

استفتاء

کیا مذکورہ طلاق نامہ کے بعد اب رجوع کا حق ہے یا نہیں؟ حالانکہ جب بیوی کو یہ کاغذ ملا تو اس نے وصول نہیں کیا، پھینک دیا۔

طلاق کے الفاظ: سہ بار یعنی طلاق طلاق طلاق دیکر اپنی زوجیت سے الگ کرتا ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہو گئی ہیں جن کی وجہ سے نکاح مکمل طور سے ختم ہو گیا ہے، لہذا بیوی اپنے شوہر پر حرام ہو چکی ہے۔ اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے۔

و إن كان الطلاق ثلاثاً في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل له حتی تنكح زوجاً غيره نكاحاً صحيحاً و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها. (هندية: 1/473 ) فقط و الله تعالی أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved