• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تو ونج تے نال طلاق ای گھن ونج (تو جا اور ساتھ طلاق بھی لے جا)

استفتاء

ایک شخص کی ساس اس کے گھر آئی، جب واپس اپنے گھر جانے لگی تو اس کی بیوی کہنے لگی کہ میں اپنی ماں کے ساتھ جاؤں گی،

لیکن خاوند اجازت نہیں دے رہا تھا، بیوی جا کر اپنی ماں کے ساتھ رکشے میں بیٹھ گئی، خاوند  جا کر اتار لایا ، اس پر جھگڑا ہونے لگا، جب بیوی باز نہ آئی تو خاوند کہنے لگا ’’تو ونج تے نال طلاق ای گھن ونج‘‘ تین مرتبہ، (ترجمہ: تو جا اور ساتھ طلاق بھی لے جا)۔ بیوی اپنی ماں کے ساتھ چلی گئی۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟ اگر ہوئی تو کتنی ہوئیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں سائل نے سرائیکی زبان میں تین مرتبہ اپنی بیوی کو کہا  ’’تو ونج تے نال طلاق ای گھن ونج‘‘ جس کا اردو ترجمہ یہ بنتا ہے:  ’’ تو جا اور ساتھ طلاق بھی لے جا‘‘۔ سائل کا یہ جملہ طلاق منجز ہے، اور اس جملے کے کہتے ہی سائل کی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہو گئیں ہیں۔ لہذا اب نہ رجوع ہو سکتا ہے اور نہ ہی صلح ہو سکتی ہے۔

في الهندية:

رجل قال لامرأته أنت طالق و طالق و طالق و لم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثاً. (1/ 355)

و في الفتح:

و إن كان الطلاق ثلاثاً في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل حتى تنكح زوجاً غيره نكاحاً صحيحاً و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها. (الهداية مع الفتح: 4/ 158) ………. فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved