• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

” اگر میں نے یہ کام کیا ہو تو میں مسلمان نہیں” کہنے کا حکم

استفتاء

اگر کوئی آدمی یہ کہے کہ ” اگر میں نے یہ کام کیا ہو تو میں مسلمان نہیں” اور حقیقتاً اس نے کام کیا ہو، اب یہ بندہ مسلمان ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اس شخص کی تکفیر نہ کی جائے گی البتہ یہ جملہ  قسم بن جائے گا اور یہ شخص  جھوٹی قسم کھانے کی وجہ سے  سخت گناہ  گار ہوگا لہٰذا اس پر توبہ واستغفار لازم ہے۔

شامی (5/474) میں ہے:

(قوله ولا يرد) ……….. لو ‌قال ‌هو ‌يهودي، إن كان فعل كذا متعمدا الكذب أو على ظن الصدق فهو غموس أو لغو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved