- فتوی نمبر: 33-260
- تاریخ: 28 جون 2025
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
شام کو کھانا نہ کھانے پراحادیث مبارکہ کی روشنی میں کوئی وعید ذکر ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایک حدیث میں شام کو کھانا نہ کھانے کو بڑھاپے کا سبب کہا گیا ہے تاہم یہ حدیث سند کے لحاظ سے ضعیف ہے۔اور اس حکم کا تعلق چونکہ امور طبعیہ سے ہے اس لیے کھانا نہ کھانے سے شرعاً گناہ گار نہیں ہوگا۔
سنن ترمذى (رقم الحدیث:1856) میں ہے:
حدثنا يحيى بن موسى قال: حدثنا محمد بن يعلى الكوفي قال: حدثنا عنبسة بن عبد الرحمن القرشي، عن عبد الملك بن علاق، عن أنس بن مالك قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «تعشوا ولو بكف من حشف، فإن ترك العشاء مهرمة»: هذا حديث منكر لا نعرفه إلا من هذا الوجه وعنبسة يضعف في الحديث وعبد الملك بن علاق مجهول.
ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شام کو کھانا کھاؤ اگرچہ ایک مٹھی ردی کھجوریں ہوں اس لیے کہ شام کو کھانا نہ کھانا بڑھاپے کا سبب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved