• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

رجب کے کونڈوں سے متعلق ایک روایت کی تحقیق

استفتاء

محترم ایک مسئلے میں راہنمائی فرمائیں ایک مولانا صاحب ایک واقعہ بیان کررہے تھے رجب کے کونڈوں کے حوالے سے کہ حضورﷺکو اللہ پاک نے معراج کی رات ایک جبہ دیا وہ جبہ آپﷺنے حضرت علی ؓ کو دیا بعد میں وہ جبہ امام باقرؒ نے امام جعفرؒ کو پہنایا اس خوشی میں امام جعفر ؒنے نیاز دی تو بعد میں وہ رجب کے کونڈے مشہور ہوگئے کیا حدیث میں ایسا واقعہ موجود ہے یا ویسے ہی کہانی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حدیث میں ہمیں کوئی ایسا واقعہ نہیں ملتا۔دراصل 22رجب کے کونڈوں کی رسم شیعوں کی ایجاد ہے جس کوحضرت امیر معاویہؓ کی وفات کی خوشی میں مناتے ہیں اور اگر ہم اس کوامام جعفر صادقؒ کی نیاز کہہ بھی دیں تو بھی اس رسم کو منانا جائز نہیں ہے کیونکہ یہ ایصال ثواب کے لیے خاص دن کی تعیین ہے جوکہ بدعت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved